ایڈوانس زکوۃ لینے والا غنی ہو گیا تو زکوۃ کا حکم ؟
سوال: میرا بھائی بیمار تھا ، اس کو علاج کے لئے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونا تھا لیکن اس کے پاس رقم نہیں تھی، چونکہ وہ اس وقت شرعی فقیر تھا تو میں نے ایڈوانس زکاۃ کے طور پر اس کو علاج کے لئے رقم دے دی۔اس نے اپنا علاج کروایا، جب میرے نصاب کا سال مکمل ہوا، تو میرا بھائی جس کو میں نے زکاۃ دی تھی، وہ خود مالکِ نصاب ہوچکاتھا، اس صورت میں مَیں نے جو اس کو ایڈوانس زکاۃ دی ، وہ ادا ہوگئی یا نہیں؟