درزی کا استصناع کے طور پر سوٹ بناکر دینا
سوال: عام طور پر درزی صرف سلائی کرتے ہیں اور اسی کی اجرت لیتے ہیں جبکہ بعض درزی سلائی کرنے کے ساتھ ساتھ کپڑا بھی اپنی دکان پر رکھتے ہیں،درزی کسٹمر کو کپڑادکھاتے ہیں جس کسٹمر کو کپڑا پسند آجائے اور وہ سلائی بھی انہی سے کروانا چاہے تو خصوصی رعایت دینے کے لیے درزی یہ آپشن دیتے ہیں کہ آپ کپڑا تھان سے نہ کٹوائیں بلکہ ہمیں اسی کپڑے سے سوٹ بنانے کا آرڈر دے دیں ہم آپ کوآپ کی پسند کے مطابق تیار کر کے دے دیں گےکپڑے سمیت مکمل جوڑے کے ریٹ یہ ہوں گے۔کیا شرعی اعتبار سے درزی اور کسٹمر کی یہ ڈیل درست ہے؟