خواب میں ملنے والی خلافت کا حکم
سوال: وصال کے بعد کوئی پیر کسی کو خواب میں اپنی خلافت دے ، تو اس خلافت کا کیا حکم ہوگا ، ایک شخص ہے جو اس کا دعوی کر رہا ہے ، اور لوگوں کے سامنے خود کو پیر صاحب جوکہ صاحب مزار ہیں ان کا جانشین و خلیفہ ظاہر کر رہا ہے ، جبکہ سب کو معلوم ہے کہ زندگی میں کبھی صاحب مزار بزرگ نے اس شخص کو اپنا جانشین نہیں بنایا ۔کیا اس طرح خواب کی بنیاد پر کسی کو پیر صاحب کا جانشین قرار دیا جاسکتا ہے ۔ اس بارے میں شریعت مطہرہ کیا حکم دیتی ہے ۔؟ رہنمائی فرمادیں۔