اے سی والی مسجد میں صحن یا برآمدے سے جماعت میں شامل ہونا
سوال: آج کل مسجدوں میں سخت گرمی کی وجہ سےاے سی (Air condition)چلائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے جو مسجد کا مین ہال والا کمرہ ہے وہ مکمل بند کر دیا جاتا ہےجس پر شیشے یا لکڑی کے دروازے ہوتے ہیں، اس صورت میں اندر والا ہال مکمل بھر جائے تو بعد میں آنے والے برآمدے یا صحن میں کھڑے ہوکر جماعت میں شامل ہوتے ہیں ، کیاان کی نماز ہو جائے گی جبکہ ان کو اندر کے ہال میں موجود کوئی فرد بھی نظر نہیں آرہا ہوتا؟