ماں اگر اپنی نابالغ بچی کو سونا گفٹ کرے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اپنی نابالغ بچی کو اپنے سونے کا مالک بناتے ہوئے یوں کہا کہ ” یہ سونا تمہیں دیا “ جبکہ اس وقت وہ سونا اس بچی کے نانا کے پاس رکھا ہوا تھا اور اس کے بعد سے ابھی تک نانا کے پاس ہی رکھا ہوا ہے اور وہ بچی بھی ابھی تک نابالغ ہی ہے ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ وہ سونا بچی کی مِلک ہوگیا یا نہیں ؟ اس بچی کی بڑی بہن کی اب شادی ہے اور اس کی ماں چاہتی ہے کہ شادی پر وہ سونا اس کی بڑی بہن کو دے دے ، تو کیا ایسا کر سکتی ہے ؟
نوٹ : بچی کو سونا مِلک کرتے وقت بچی کے والد صاحب کا انتقال ہوچکا تھا اور ان کا کوئی وصی بھی نہیں تھا اور بچی ماں کی کفالت میں تھی ۔