حج کے دوران حجام کی اجرت ادا کرنے سے رہ گئی تو کیا کرے؟
سوال: دو شخص حج کیلئے گئے تھے اور وہاں انہوں نے حلق کروایا اور حجام کو پیسے دئیے لیکن چونکہ اس کے پاس کُھلے نہیں تھے، لہذا اس نے ان لوگوں سے فی الحال حلق کی اجرت نہیں لی اور دونوں کے موبائل نمبر لے لئے مگر اپنا موبائل نمبر نہیں دیا کہ وہ لوگ اُس سے رابطہ کرکے اسے وہ رقم پہنچادیتے،اب ایسی صورت میں وہ لوگ اس رقم کا کیا کریں؟