طواف حجر اسود کے بجائے رکن یمانی سے شروع کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک جاننے والا شخص عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گیا وہاں جا کراس نے طواف حجر اسود کی بجائے رکن یمانی سے شروع کیا اور سعی اور حلق کروا کر عمرہ مکمل کیا پھر دوسرے عمرے میں وہ میرے ساتھ تھا ہم نے طواف حجر اسود سے شروع کیا تو اس نے بتایا کہ وہ تو رکن یمانی سے طواف شروع کرتا رہا ہے لہذامیں نے اسے بتایا کہ طواف حجراسود سے شروع ہوتا ہے لیکن پورے مسئلے کا مجھے بھی پتہ نہیں تھا لہذااب ہم پاکستا ن واپس آچکے ہیں ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ شخص نے جو طواف رکن یمانی سے شروع کیا اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
سائل :عثمان علی عطاری (شاہ نور پارک ،کوٹ خواجہ سعید لاہور)