کیا احرام باندھے بغیر میقات سے گزر سکتے ہیں؟
سوال: ہماری کچھ دنوں بعد حج کے لئے روانگی ہے ، ہم پہلے مدینہ پاک جائیں گے ، پھر وہاں سے حج کے قریب مکہ شریف آئیں گے ، تو اس کے لئے حج منسٹری والوں کی طرف سے یہ میسج آیا ہے کہ “ آپ کی حج پرواز جدہ جائے گی ، پھر وہاں سے بس کے ذریعے مدینہ منورہ جائیں گے ، مدینہ میں قیام کے بعد آپ سنتِ نبوی کی روشنی میں احرام باندھ کر مکہ مکرمہ کے لئے بذریعہ بس روانہ ہوں گے ، لہٰذا جدہ کے سفر کے لئے آپ احرام نہ باندھیں “ ، معلوم یہ کرنا ہے کہ جدہ تو میقات کے اندر ہے ، تو کیا ہم میقات سے احرام کے بغیر گزر سکتے ہیں؟سائل : محمد عدنان عطّاری (کہوٹہ ، راولپنڈی)