بروکر مالک کی ڈیمانڈ سے زائد ریٹ پر چیز بیچ دے تو اضافہ خود رکھنے کی شرعی حیثیت
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص کا گاڑیوں کا کاروبار ہے، خریدتا اور بیچتا ہے، کسی نے اس کو گاڑی بیچنے کے لیے دی، تو اس نے اس سے پوچھا آپ کم ازکم کتنے میں بیچنا چاہیں گے؟ تو اس نے مثال کےطور پر کہا کہ میں نے پچیس لاکھ میں بیچنی ہے، اس سے کم میں نہیں بیچنی، اب اس کاروبار کرنے والے کواس سے زیادہ قیمت کا گاہک ملتا ہے اور یہ اس میں منافع لینا چاہتا ہے تو کیا اگر اس نے ایسا کیا کہ آگےکسی کے ساتھ تیس لاکھ میں سودا کرلیا پھر جن کی گاڑی تھی ان سے بھی پوچھا کہ آپ پچیس لاکھ میں دینا چاہتے ہیں تو اس نے کہا کہ ہاں میں دینے کے لیے راضی ہوں، تو اوپر کا جو منافع ہے، اس بیچ والے سیلز مین کے لیے لینا جائز ہے؟