بالغ لڑکا لڑکی کاکورٹ میرج کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک بالغ لڑکی اوربالغ لڑکے نے گھروالوں کی مرضی کے بغیرکورٹ میرج کی جہاں کسی مولانا صاحب نے دوگواہوں کے سامنے ایجاب وقبول کروایا۔لڑکا،لڑکی کاکفوہے یعنی کسی معاملے میں لڑکی سے اس قدرکم نہیں کہ اس کے ساتھ نکاح کرنالڑکی کے اولیاء کے لیے باعث شرمندگی ہو،لڑکاراجپوت اورلڑکی آرائیں برادری سے تعلق رکھتی ہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ یہ نکاح درست ہوایانہیں ؟