اجیر پر چھٹی یا تاخیر کا مالی جرمانہ لگانا کیسا؟
سوال: بعض تعلیمی اداروں اور فیکٹریوں میں ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی اجیر ہفتہ یا سوموار کی چھٹی بغیر اطلاع کے کرے تو اس کی دو دن کی کٹوتی کی جاتی ہے، اسی طرح اگر کلاس میں تین منٹ سے زیادہ تاخیر سے گئے یا حاضری کے وقت سے دو یا تین منٹ لیٹ ہوئے اور ایسا ایک ماہ میں چار مرتبہ ہوا تو پورے ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔ادارے کا یہ کٹوتی کرنا اور ان شرائط پر اجارہ کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟