مسلمان لڑکی کا راکھی باندھنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہند میں سکول میں ہماری بچیاں پڑھتی ہیں وہ سکول غیر مسلم کا ہے ،ابھی رکشہ بندھن کا تہوار آنے والا ہے جو کہ ہندؤوں کا تہوار ہےاور سکول میں یہ منایا جاتا ہے،ساری بچیاں سکول میں اپنے کلاس کے لڑکوں کو راکھی باندھتی ہیں،مسلمانوں کی بچیوں کو بھی بولا جاتا ہے کہ آپ بھی اپنے کلاس کے لڑکوں کو راکھی باندھیں،ہماری بچی یہ کہتی ہے کہ ہمیں راکھی لے کر دیجئے ہمیں سکول میں لے کر جانے کا کہا ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کیا چھوٹی بچیاں سکول کی رسم کے طور پر کسی کو راکھی باندھ سکتی ہیں؟اور راکھی لے کر دینا چاہیے یا نہیں؟