آفس میں ماہانہ رقم جمع کرکے کسی کو قرض دینا اورواپسی پر زیادہ لینا
سوال: اگر آفس اسٹاف ماہانہ مل کر دو سو یا تین سو ریال جمع کریں، پھر انہیں میں سے کسی کو قرض کی ضرورت ہوتو وہ ہزار ریال لے لے، لیکن واپسی پر پچاس ریال اضافی واپس کرے گا، تو کیا یہ جائز ہے؟ وہ پچاس ریال جب ملیں گے،تو سب میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔