زکوۃ کی نیت سے شرعی فقیر کو رہنے کے لئے مکان دینا کیسا؟
سوال: میرے پاس تقریباً 16 تولہ سونا موجود ہے اور پچاس لاکھ روپے کاروبار میں لگائے ہوئے ہیں، میں نے ایک مکان بنایا ہے جس کا کم از کم ماہانہ کرایہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے چالیس ہزار ہے ، میں نے وہ مکان اپنی خالہ کو فری میں رہنے کے لئے دیا ہوا ہےاور نیت یہ ہے کہ اس سے میری زکوۃ ادا ہوتی رہے گی کیونکہ میری خالہ کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔کیا اس طرح میری زکوۃ ادا ہوجائے گی؟