کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے؟ ہم نے اپنے اساتذہ سے یہ سنا ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِجنازہ ادا نہیں کی گئی بلکہ صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنہم سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کی زیارت کرتے اور دُرود پاک پڑھتے ہوئے نکلتے جاتے تھے براہِ کرام شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
سائل:ابولریان محمد مشتاق حسین قادری( امام مرکزی جامع مسجد محمدیہ حنفیہ غوثیہ انوار شریف ضلع وتحصیل مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر )