کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیاشیخ فانی (یعنی ایسابوڑھاشخص جو روزہ رکھنے سے عاجز ہوجائے یعنی نہ فی الحال رکھ سکتا ہواور نہ آئندہ اتنی طاقت کی امیدکے رکھ سکے گا) کے لیے ماہ ِ رمضان المبارک کے روزوں کامکمل فدیہ شروع ماہ میں دیناجائز ہے؟نیزکیاایک ہی فقیرکوتیس روزوں کافدیہ دیدےتوجائزہے یاتیس فقیروں کودیناضروری ہے؟
سائل:محمد انصرخان المدنی(میانی)