عورت دوران عدت والد کے تیجے میں شرکت کر سکتی ہے؟
سوال: میرے والد صاحب کا ایک مہینہ پہلے انتقال ہوا ہے اور پھر اب میرے نانا کا انتقال ہوا ہے، تو میں نے دار الافتاء سے فتوی لیا تھا کہ میں اپنی والدہ کو اپنے نانا جان کی میت دکھانے کے لیے دن ہی دن میں لے کر جا سکتا ہوں اور شام سے پہلے واپس لانا ہو گا۔ہم نے اس کے مطابق عمل کیا۔ اب میرے نانا ابو کا تیجہ ہے اور والدہ عدت میں ہیں ، تو کیا اس میں بھی دن ہی دن میں لے کر جا سکتا ہوں؟