اجیر خاص (Employee)راستہ بند ہونے کی وجہ سے چھٹی کرے تو۔۔۔
سوال: 8 محرم الحرام کے دن راستے بند ہونے کی وجہ سے ہمارے مدرسہ کے ایک قاری صاحب مدرسہ نہیں آسکے اب ان کی اس چھٹی کی کٹوتی(Deduction) ہوگی یا نہیں؟
نوٹ : سائل کی وضاحت کےمطابق مدرسے جانے کا صرف وہ راستہ بند تھا جہاں سے عام طور پر قاری صاحب تین منٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔ جب کہ جس گلی میں مدرسہ ہے وہ گلی بھی کھلی ہوئی تھی اور اس راستے کے علاوہ ایک دوسرا راستہ بھی موجود تھا لیکن وہ عام راستے کے مقابلے میں کچھ طویل ہے یعنی پہلا راستہ تین منٹ کا ہے تو دوسرا تقریباً آدھے گھنٹے کا ہے۔اگر قاری صاحب آنا چاہتے تو اس دوسرے راستے سے آسکتے تھے۔