قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے استنجاکرنے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے ایک حدیثِ پاک پڑھی ہے، جس کا مفہوم ہے کہ اگر میدان میں ہوں ، تو قبلہ رو پیشاب منع ہے اور اگر قبلہ کے درمیان کوئی چیز حائل ہے ، تو منع نہیں ہے ۔ آپ بتائیں کہ قبلہ رخ پیشاب کی ممانعت کھلے میدان میں ہے یا گھروں کے واش رومز میں بھی منع ہے ؟