بچہ کتنا دودھ پیے، تو حرمتِ رضاعت ثابت ہو گی؟ تفصیلی فتوی
سوال: عائشہ چھ ماہ کی تھی ، اس وقت عائشہ کی خالہ نے اسے ایک یا دو گھونٹ اپنا دودھ پلایا تھا ، اس سے زیادہ نہیں پلایا ، اب عائشہ کا اس کی خالہ کے بیٹے سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ ہمیں بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ احادیثِ مبارکہ میں فرمایا گیا ہے کہ ایک دو گھونٹ دو دھ پینے سے رضاعت کا رشتہ ثابت نہیں ہوتا ، بلکہ کم از کم پانچ گھونٹ پینا ضروری ہے، لہٰذا آپ رشتہ کر سکتے ہیں ، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے ؟ اور کیا ہم اس حدیثِ پاک کی رو سے رشتہ کر سکتے ہیں ؟