مہر میں مقررشدہ پلاٹ معاف کیا، تو معاف ہو جائے گا ؟
سوال: کچھ عرصہ قبل میرا نکاح ہوا اور میرے حق مہر میں مبلغ پانچ ہزار روپے اور ایک متعین مقرر شدہ قطعہ زمین مبلغ چار مرلے طے پائی۔ میں نے اپنے شوہر سے مبلغ پانچ ہزار روپے وصول کرلیے ہیں، زمین کی وصولی ابھی باقی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں زمین نہ لوں اور اپنے شوہر کو معاف کر دوں۔ شرعی طور پر مجھے ایسا کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟