شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کہا گزارے گی ؟
سوال: میرے بیٹے (محمدطارق) کاانتقال 22 مارچ 2022ء کو کراچی میں ہوا تھا ، اس کی تدفین خانیوال پنجاب میں ہوئی۔ میری بہو کا تعلق کراچی سے ہی ہے ، وہ میت کے ساتھ خانیوال آگئی تھی ، اب وہ عدت کے بقیہ دن کراچی میں اپنی ماں کے گھر گزارنا چاہتی ہے کیونکہ اس کی ایک لے پالک بیٹی ہے جو اس کے بغیر رہ نہیں سکتی اور بچی کی پڑھائی کا بھی مسئلہ ہے۔ ابھی بچی کراچی میں ہی نانی کے پاس ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ سوا مہینے کے ختم کے بعد باقی عدت اپنی امی کے گھر کراچی میں کرسکتی ہے یا نہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عورت کچھ قدم جنازے کے ساتھ چلے تو اسے پوری عدت گزارنا لازم نہیں ، حالانکہ میری بہو بھی میت کے ساتھ کراچی سے خانیوال آئی ہے تو کیا اسے پھر بھی پوری عدت گزارنی ہوگی؟