ماں کا بیٹی کو قسم دلانے کا حکم
سوال: ماں نے بیٹی کو قسم دیتے ہوئے کہا کہ ”خدا کی قسم! تجھے یہ کام نہیں کرنا“ بیٹی نے قسم تو نہیں کھائی بس خاموشی سے والدہ کی بات سنتی رہی اور والدہ کو کوئی جواب بھی نہ دیا۔ بعد میں بیٹی نے وہ کام کربھی لیا۔ اس صورت میں کیا بیٹی پر قسم کا کفارہ لازم آئے گا؟