کیاشیطان پہلےمُعَلِّمُ المَلَکوت(فرشتوں کا استاد)تھا؟
سوال: ہم نے بچپن سے یہ بات سن رکھی ہے کہ شیطان مُعَلِّمُ المَلَکوت یعنی فرشتوں کا استاد تھا، لیکن ابھی حال ہی میں ایک پوسٹ وائرل کی گئی جس میں اس بات پر یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ شیطان کا مُعَلِّمُ المَلَکوت ہونا، کسی بھی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے ،یہ بات خالصتاً بے اصل اور جھوٹ پر مبنی ہے، کیا یہ اعتراض درست ہے اور کیا واقعی شیطان کبھی فرشتوں کا استادنہیں تھا ؟