مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ معلمہ ایام مخصوص میں تعلیم قرآن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھاسکتی ہے ۔ اس مسئلے سے متعلق ایک صاحب نے کہا کہ ایسے میں معلمہ کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ کلمہ کلمہ کرکے پڑھتے ہوئے وہ قرآن پاک کی نیت نہیں کرے گی۔مجھے اس بات پر تعجب ہوا کیونکہ بہار شریعت میں اس مسئلے کو میں نے دیکھا تھا تو اس میں تو نیت وغیرہ کی کوئی قید نہیں ہے بلکہ یہ الفاظ مذکور ہیں ”معلمہ کو حیض یا نفاس ہوا تو ایک ایک کلمہ سانس توڑ توڑ کر پڑھائے۔“
سائل:محمد شعیب(نارتھ کراچی)