عمرہ کے احرام کی نیت کرنے سے پہلے ویسے ہی چادریں اوڑھنا
سوال: ہم مکہ کے رہائشی ہیں، ہمارے ہاں مختلف میقات ہیں مثلا مسجد عائشہ یا جعرانہ وغیرہ ، اب ہم نے عمرہ کرنا ہے تو رہائش سے ہی احرام کی چادر اوڑھ لی لیکن احرام کی نیت نہیں ہے نہ ہی تلبیہ کہا ہے بلکہ مسجد عائشہ جا کر احرام کی نیت کرنی ہے ، بالفرض کسی وجہ سے ہم مسجد عائشہ جانے سے پہلے وہ چادریں اتار دیں تو کیا اس سے بھی دم لازم ہو گا؟