نفلی طواف ادھورا چھوڑ دیا تو کیا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمرہ وغیرہ سے فارغ ہو کر بغیر احرام باندھے میں نے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے چار طواف کیے لیکن ہر مرتبہ ہر طواف کے صرف چار، چار پھیرے کیے،وقت کی کمی کی وجہ سے تین ،تین پھیرے چھوڑ دیئے اور اب پاکستان واپس آچکا ہوں۔اس صورت میں کیا حکم ہے؟کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ تو لازم نہیں؟