امام کا مغرب میں قعدہ اولیٰ نہ کرنا پھر لقمہ ملنے پر واپس بیٹھنا
سوال: امام صاحب مغرب کے تین فرض پڑھا رہےتھے، دو رکعتوں کے بعد قعدہ اولیٰ میں بیٹھنا واجب ہے لیکن وہ نہ بیٹھے اور تیسری رکعت کے لیے بالکل سیدھے کھڑے ہو گئےاس کے بعد مقتدی نے لقمہ دیا تو امام صاحب سید ھا کھڑا ہونے کے بعد واپس بیٹھ گئے اور تشہد پڑھی، پھر تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟