اگر سونا ادھار لیا ، تو کیا واپس بھی سونا ہی دینا لازم ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اٹھارہ سال پہلے اپنے بھائی کو دوتولے سونا اُدھار دیا تھا ۔ اب جب سونا واپس کرنے کا وقت آیا تو بھائی کا کہنا یہ ہے کہ اُس وقت سونے کی جو قیمت تھی اس کے حساب سے رقم واپس کروں گا،جبکہ بہن کہتی ہے کہ مجھے سونا واپس کرو ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ بھائی پر شرعاً کیا لازم ہے؟اس بارے میں رہنمائی فرمادیں۔