عادت کے مطابق تین دن خون آنے کے بعد پھر چھٹے دن دوبارہ آجائے، تو حکم؟
سوال: ایک خاتون کو تین دن تین رات حیض آکر بند ہو جاتا ہے۔ پھر دو دن کوئی رطوبت خارج نہیں ہوتی، چھٹے دن پھر خون آ جاتا ہےاور دو دن مزید رہتا ہے، یہی عادت ہے ہر ماہ۔ اب سوال یہ ہے کہ درمیان میں جو دو دن نہیں خون آرہا ہے نہ کوئی رطوبت ظاہر ہوتی ہے، تو کیا ان دنوں میں نماز ادا کی جائے گی؟