صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟
سوال: دورانِ جماعت صف کی دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟بعض اوقات بعد میں آنے والے مقتدیوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ دائیں جانب ہی کھڑے ہوں،جس کی وجہ سے اس طرف نمازی زیادہ اور بائیں جانب کم ہوجاتے ہیں اور کئی بار باہر سے آنے والوں کو جو جانب قریب لگتی ہے،وہ اسی طرف کھڑے ہوتے جاتے ہیں۔برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔