نوافل کی تعداد معین کیے بغیر مت مانی، تو کتنےنفل لازم ہوں گے ؟
سوال: زید نے یوں منت مانی کہ” میرے بیٹا ہوا تو میں گیارہ فقیروں کو ایک وقت کا کھانا کھلاؤں گا، اور شکرانے کے نوافل پڑھوں گا۔“ نوافل کی منت زید نے مطلق مانی تھی اس میں رکعات کو معین نہیں کیا تھا۔
اب اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے زید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں اس منت کا کیا شرعی حکم ہوگا ؟ رہنمائی فرمادیں۔