وفات کے بعد تجہیز وتکفین میں تاخیرکرنے کا حکم !
سوال: مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ یورپ میں کسی مسلمان کی وفات کے بعدتدفین میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے مثلا غسل ِمیت میں بھی وقت صرف ہوتا ہے ، پہلے نام لکھوانا پڑتا ہے اور اس نام لکھوانے میں بھی وقت لگتا ہے پھر بارہا غسل کی باری آنے میں بھی دو دن تین دن لگ سکتے ہیں ۔ پھر یہ کہ تدفین کبھی چار دن کے بعد اور کبھی ہفتے کے بعد ہو گی، کیونکہ تدفین کرنے والے لوگوں کا اپنا ایک جدول اور شیڈول ہوتا ہے، تو یہ لاش پھر کولڈ اسٹوریج میں ڈال دیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کےلئے حکم ِ شرعی کیا ہے؟