کیا ایک ساتھ تین شادیوں کا پروگرام کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک فیملی دوبیٹا اور ایک بیٹی کا اکھٹے شادی کا پروگرام کرانا چاہیں تو کیا اس کی کوئی ممانعت ہے اکثر لوگوں میں ایک بات مشہور ہے کہ اکھٹے تین شادی کا پروگرام نہیں کرنا چاہیے اس سے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ،بندش ہوجاتی ہے ،شادی کامیاب نہیں ہوتی ۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا تین شادیوں کا اکٹھا پروگرام کرنا درست ہے؟
سائل:شمشاد قیصر(اورنگی ٹاؤن)