قرآن میں ہے ’’انسان کے لیے وہی ہو گا ،جس کی اس نے کوشش کی ‘‘ تو کیا ایصال ثواب فائدہ دیتا ہے ؟
سوال: تدفین کے بعد قرآنِ پاک کی تلاوت ، ذکر و نعت اور درود و سلام جیسی مختلف صورتوں میں میت کو ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے ، سوال یہ ہے کہ قرآنِ پاک میں ہے : ﴿وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى﴾یعنی ہر شخص اپنے اَعمال کا جواب دہ ہے ، تو پھر دوسروں کے یہ اعمال کیوں کر فائدہ دیں گے ؟