ہدایت کی نسبت اللہ کی طرف اور غیر اللہ کی طرف کرنا
سوال: زید کہتا ہے کہ ہدایت صرف اللہ دیتا ہے،کسی اور کی طرف ہدایت کی نسبت کرنا کہ وہ ہدایت دیتا ہے یاوہ بھی ہدایت ہے،غلط ہے۔اس بارے میں رہنمائی فرمائیے کہ ایسا کہنا کیسا ہے ؟ نیز اللہ پاک کے ہادی ہونے اور رسول اللہ ھادی برحق صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم کے ہادی ہونےمیں کیا فرق ہے ؟اور ہدایت کی نسبت جب اللہ پاک کی طرف ہو اس کے کیا معنی ہوتے ہیں؟ اور جب کسی اللہ پاک کے پیارے نبی ،پیارے ولی کی طرف ہدایت کی نسبت ہو تو کیا معنی ہوتے ہیں؟