ڈیری فارم میں پالے ہوئے جانوروں پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: میرا ڈیری فارم ہے، اس میں ہم دو طرح کے کام کرتے ہیں، ایک کام یہ ہے کہ ہم چھوٹے بچھڑے، بچھڑیاں خریدتے ہیں اور انہیں پال کر بڑا کر کے بیچتے ہیں۔اس کے علاوہ کچھ گائے خریدتے ہیں جو بیچنے کے لئے نہیں ہوتیں، بلکہ ان سے دودھ اور بچے حاصل کر کے وہ بیچے جاتے ہیں اور ان کی آمدنی سے ڈیری فارم کے اخراجات پورے کرتے ہیں۔اس صورت میں زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا؟