اجرت طے کئے بغیر کپڑے سلوائے تو پہننے کا حکم
سوال: زینب کی امی زینب اور بہنوں کے لیے کپڑے سلواتی ہیں،اب زینب کو اندازہ ہوا کہ سلوانے کے لئے جب کپڑے دئیے جاتے ہیں ،تو اس وقت اجرت طے نہیں ہوتی کیونکہ کپڑے سلنے کے بعدزینب کی والدہ درزن سے پوچھ رہی تھی کہ کتنے پیسے ہوگئے، اب زینب کو یہ معلوم ہوگیا، تو اس صورت میں جو کپڑے زینب کے لئے بنائے گئے ہیں ،وہ زینب استعمال کر سکتی ہے یا نہیں؟ جبکہ زینب کو کنفرم معلوم نہیں کہ اس کے کپڑوں کی اجرت پہلے طے ہوئی تھی یا نہیں ؟