رکشے سے بسکٹ کا ایک پیکٹ گر گیا، اس کا مالک نہیں مل رہا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کچھ عرصہ قبل ایک آٹو رکشہ سے بسکٹ کا پیکٹ گر گیا تھا ، بہت کوشش کی گئی کہ اس کے مالک کا پتہ چل جائے ، لیکن معلوم نہیں ہوسکا ، ایجنسی میں بھی رابطہ کیا کہ کسی کا مال کم پہنچا ہو ، شکایت آئی ہو ،لیکن وہاں سے بھی معلومات نہیں مل سکیں ، ہم اس پیکٹ کو کب تک سنبھال کر رکھیں، مالک کے ملنے کی امید نہیں اور اس کی ایکسپائری بھی تین مہینے کی ہے ، تو یہ خراب ہوجائیں گے ، کیا ہم یہ پیکٹ کسی مستحق کو دے سکتے ہیں؟ مالک کا بھی پتہ کرتے رہیں گے، اگر مالک مل گیا، تو اس کو اس کی قیمت دے دیں گے؟