دوسروں کو میسج کرنے پر خوشخبری ملنے والے میسجز کرنا
سوال: اس طرح کاجو میسج بھیجا جاتا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی اور انہوں نے فرمایا کہ نماز اور قرآن پڑھو اور یہ دس لوگوں کو میسج بھیجنے سے خوشخبری ملے گی اگر نہ بھیجیں تو غم ملے گا اور پھر اس کے بعد کلمہ کی قسم دے کر کہا جاتا ہے کہ اس میسج کو دس لوگوں کو سینڈ کرو تو خوشخبری ملے گی، کیا ایسا میسج دس لوگوں کو بھیجنا درست ہے یا غلط؟ وضاحت فرما دیں۔