مسافر نے 92 کلومیٹرپر پہنچنے سے پہلے ہی ترکِ سفر کا ارادہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک شخص مسافت سفر (92 کلومیٹر یا اس سے زائد)کے ارادے سے شہر سے نکلتا ہے ،مگر ابھی مسافتِ سفر سے کم فاصلہ(تقریباً 50کلومیٹر) ہی طے کیا ہوتا ہے کہ ارادۂ سفر ملتوی ہوجاتا ہے اورشہر کی طرف واپس آتا ہے، تو اس صورت حال میں شہر پہنچنے سے پہلے قصر نماز پڑھے گا یا پوری؟