اچھی کوالٹی اور کم کوالٹی کا چاول مکس کر کے بیچنے کا حکم
سوال: دو طرح کے چاول ہوں، ایک اچھا چاول ہو اور ایک اس سے کم کوالٹی کا، کیا ان دونوں کو ملا کر بیچا جاسکتا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کم کوالٹی کا چاول اگر الگ سے پکایا جائے، تو وہ صحیح نہیں بنتا جبکہ اچھے چاول میں ملا کر بنائیں تو وہ صحیح لگتا ہے، اس کا ریٹ اس طرح رکھا جاتا ہے کہ مثلاً:اچھا چاول 200 روپے کلو ہے اور اس سے کم والا 100 روپے کلو ، یوں ملانے کے بعد دو کلو کی رقم ٹوٹل 300 روپے ہوئی ،پھر اس کا ایک کلو کا ریٹ 150 مقرر کر کے بیچا جاتا ہے ۔ کئی جگہوں پر اس طرح چاول کو ملا کر بیچا بھی جاتا ہے ،اس طرح بیچنے کا کیا حکم ہے؟