مسبوق اپنی رہ جانے والی نمازمیں قعدہ کس کس وقت کرے گا ؟
سوال: مغرب کی نمازمیں مقتدی،تیسری رکعت میں امام کےساتھ شامل ہوا،تواپنی بقیہ دورکعتیں جب پڑھنےکھڑا ہوگا،تواپنی پہلی رکعت میں بھی قعدہ کرےگا،یاصرف اپنی دوسری اورآخری رکعت میں قعدہ کرےگا؟
(2)اسی طرح چاررکعت والی نمازمیں جس مقتدی کی تین رکعت نکل جائیں،تووہ ان تین رکعتوں میں سےکونسی رکعت میں قعدہ کرے گا ؟