چیز بیچنے کے بعد سیلر کا قیمت میں کمی کرنا کیسا ؟
سوال: میں نے عبد الرحمٰن کو 91 لاکھ روپےکی دکان بیچی ۔ 30 لاکھ روپے عبد الرحمٰن نے کیش دیے ، باقی 61 لاکھ روپے کے متعلق طے یہ پایا کہ عبد الرحمٰن تین مہینے میں ادا کرے گا۔ لیکن تین مہینے بعد عبد الرحمٰن سے 61 لاکھ روپے نہ ہوسکے جس پراس نے سودا کینسل کرنے کا کہا ۔ میں نے سودا کینسل کرنے سے منع کردیا، جس پر عبد الرحمٰن نے دکان خریدنے کے لیےپارٹی تلاش کرنا شروع کردی اور ساتھ ہی مجھےبھی کہا کہ آپ بھی پارٹی تلاش کریں۔ میں نے بھی پارٹی تلاش کرنا شروع کردی ، سب سے زیادہ پیسے جو پارٹی دے رہی تھی وہ 76 لاکھ روپے ہیں،عبد الرحمٰن وہ دکان اس پارٹی کو بیچنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی مجھے کہہ رہا ہے کہ آپ مجھے پانچ لاکھ روپے کی رعایت دے دیں تاکہ میرا نقصان کچھ کم ہوجائے ۔میرے لیے اس صورت میں اسے رعایت دیناکیسا ہے ؟