بارہویں کی رمی سے پہلے طوافِ وداع کرنے کا حکم
سوال: ایک شخص نے دس ذو الحجۃ الحرام کو دسویں کی رمی و قربانی کی اور حلق کروا کر حالتِ احرام سے نکل گیا،پھر گیارہ ذو الحجۃ الحرام کو گیارہویں کی رمی کی اور اسی رات اس نے طواف زیارت کرلیا اور اس کے بعد حج کی سعی بھی کرلی،پھر چونکہ اسے ملازمت والی کمپنی کی طرف سے اسی دن یا اگلے دن واپس بلائے جانے کا امکان تھا تو اس نے اسی رات طواف زیارت و حج کی سعی کرنے کے بعد طواف وداع کی نیت سے ایک اور طواف کرلیا ،پھر وہ اپنے کیمپ واپس چلا گیا اور بارہویں تاریخ کو بارہویں کی رمی کی اور کمپنی کے بلانے پر واپس کمپنی چلا گیا،تو شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس شخص نے بارہویں کی رمی سے پہلے جو طواف وداع کیا تھا ،وہ درست ہوگیا یا نہیں؟