ویڈیو پر ناجائز ایڈز لگوانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ویڈیوز شیئرنگ کی ایک ویب سائٹ (یو ٹیوب) پر لوگوں کو اپنے چینل بنانے کی سہولت دی جاتی ہے اور چینل والے کو یہ آپشن دیا جاتا ہے کہ اس کی اجازت سے اس کی ان ویڈیوز پر جو زیادہ دیکھی جاتی ہوں ، ایڈز (اشتہارات) لگائے جاتے ہیں۔ یہ ایڈز ایسی چیزوں اور پروڈکٹس کے بھی ہو سکتے ہیں ، جو اسلام میں حرام و ناجائز ہوں۔ اس میں کیٹیگری کی تو تعیین ہو سکتی ہے ، لیکن مواد کی نہیں کہ جس میں میوزک، بے پردگی اوربے حیائی شامل ہو سکتی ہے، تو یہ ایڈز لگانے کی اجازت دینا جائز ہے یا نہیں؟