نماز میں چادر اوڑھنے کا طریقہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں لوگ نماز پڑھنے آتے ہیں ، تو سردی کی وجہ سے اوپر چادر اوڑھے ہوتے ہیں، بعض سر کے اوپر سے اور بعض فقط کندھوں کے اوپر سے اوڑھ کر نماز پڑھ لیتے ہیں اور بعض تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ چادر کے اندر رکھ کر باندھ لیتے ہیں ،اس کے متعلق سوال یہ ہے کہ:
(1)فقط کندھوں پرچادر اوڑھ کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
(2)قیام میں ہاتھ چادر کے اندر باندھ کر نماز پڑھنا کیسا ؟