عورت کے لیے بغیر مَحرم92 کلومیٹر کی مسافت پر امتحان دینے جانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں پاکستان سے باہر رہتی ہوں اور درسِ نظامی کر رہی ہوں اور مجھے امتحانات دینے کے لیے پاکستان آنا ضروری ہے، لیکن میرے ساتھ میرا کوئی مَحرم پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں، اُن کی کچھ مصروفیات بھی ہیں، وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم اکیلے ہی چلی جاؤ اور امتحان دے کر واپس آجانا۔ اب اس صورت میں اگر میں پورے راستے میں پردے کا خیال رکھ لوں، تو کیا میں اس طرح اکیلے پاکستان بغیر مَحرم کے آکر امتحانات دے سکتی ہوں؟ امتحان دینے بھی ضروری ہیں،اور محرم بھی نہیں آسکتا۔