مسجد کی وقف جگہ سے کچھ حصہ جامعہ کے لئے وقف کرنا کیسا؟
سوال: اگر کسی نے پہلے اپنی جگہ مسجد کے لئے وقف کردی تھی، اب ارادہ بدلا اور نیت کرلی کہ ایک طرف مسجد بن جائے جب کہ دوسری طرف جامعۃ المدینہ گرلز ،تو کیا وہ نیت بدل سکتے ہیں ؟اور اگر 10 مرلہ جگہ ہو اور دو طرف اس کا راستہ نکلتا ہو تو کیا ایسا ہوسکتا ہے نیچے مسجد اور اوپر جامعہ بنا لیا جائے اور دونوں کے دروازے الگ الگ بازار میں نکال لیے جائیں یا پھر آدھی جگہ میں مسجد بنا لی جائے اور آدھی میں جامعہ ،کیا یہ کرنا درست ہوگا جب کہ یہ جگہ مسجد کے لئے وقف کی تھی مگر وہاں ابھی مسجد کی تعمیرات نہیں ہوئیں،لیکن چار دیواری ہوئی ہے جس میں لوگ نماز پڑھتے ہیں ؟