الیکٹریشن کا کم پیسوں میں چیز خرید کر زیادہ بل بنوانا
سوال: الیکٹریشن کسی کے گھر جب کام کرنے جاتا ہے تو کسٹمر اسے بجلی کا سامان لانے کیلئے رقم دیتا ہے ، وہ الیکٹریشن اپنے جاننے والے الیکٹرک اسٹور سے سامان لے کر آتا ہے ، جس سے الیکٹریشن کو سامان سستا ملتا ہے،مثلاً:کوئی چیز اگر 120 کی عام گاہک کو ملتی ہے، تو اس الیکٹریشن کو 90 کی ملتی ہے ، اور کسٹمر کو دکھانے کیلئے بل پہ رقم 120 ہی لکھی جاتی ہے۔اگر کسٹمر اسی الیکٹرک اسٹور پر یہ چیز لینےجاتا، تو اسے 120 ہی کی ملنی تھی ، تو سوال یہ ہے کہ جو الیکٹریشن کو ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے اور بل پر پوری رقم لکھی جاتی ہے، تو کیا الیکٹریشن کا اوپر والے 30 روپے (یا جو بھی پرافٹ ہے) وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟